دوا

پی ٹی آئی سرکار کی 3 سالہ حکومت ، ادویات کی قمیتوں میں 13ویں بار اضافہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی تین سالہ حکومت کے دوران ادویات کی قمیتوں میں 13ویں بار اضافہ کیا گیا ہے۔  اس حوالے سے عوام کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت صرف ریلیف کا کہتی ہے اس کے برعکس حقیقت میں عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غربیوں پر دیگر اشیا کے بعد مہنگائی کا ایک اور بم گرادیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جان بچانے والی بارہ سے زائد ادویات ایک بار پھر مہنگی کرنے پر عوام پھٹ پڑے ہیں۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے قیمتوں میں اضافے کا نیا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ  بڑھتی مہنگائی سے متعلق شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نےعوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا، کبھی ادویات کی قلت کردی جاتی ہے تو کبھی مہنگائی کا بم گرایا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ قیمتوں میں اضافہ کی گئی دواؤں میں شدید انفیکشن، وزن کم کرنے، کتے کے کاٹے کیلئے استعمال کیا جانے والا اینٹی ریبیز انجیکشن، مختلف انفیکشنز اور درد کی ٹیبلٹس سمیت 12 سے زائد ادویات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے