رحمان ملک

قوم ‘نیا پاکستان’ سے تنگ آچکی ہے، رحمان ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے تبدیلی سرکار کو کرپٹ  ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ‘پرانے پاکستان’ میں انسانی اقدار زیادہ اور بدعنوانی کم ہوا کرتی تھی جب کہ ‘نئے پاکستان’ میں کرپٹ اپنی دولت اور پیسے کی طاقت سے زبردستی عزت کا انتظام کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے جاری بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ‘نیا پاکستان’ سے تنگ آچکی ہے اور اپنے ‘پرانے پاکستان’ کو واپس لانے کی دعائیں کر رہے ہیں، نئے پاکستان نے عوام کو قیمتوں میں اضافے ، مہنگائی ، خودکشیاں، مصائب ، بدترین امن و امان کی صورتحال ، جرائم کی شرح میں اضافہ ، فحاشی ، منشیات کی لت ، کرنسی کی بے قابو کمی ، امیر اور غریب کے درمیان وسیع فرق اور سفارتی تنہائی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔

واضح رہے کہ رحمان ملک نے مزید کہا کہ  نئے پاکستان میں مختلف مافیاز پیسے کے زور پر پارلیمنٹ میں داخل ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  یہاں کرپٹ لوگوں کے بچے شہزادے ، شہزادیاں بنے ہوئے ہیں جو بیرونِ ملک جوا خانوں میں عرب شیخوں سے زیادہ پیسے دکھا  رہے ہیں۔ پاکستانی سیاست اب مافیاز اور الیکٹ ایبلز کے لیے مخصوص ہو چکی ہے جبکہ پارٹیوں کے کارکن سیاسی نعروں کے لیے رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے