نثار کھوڑو

نثار کھوڑو کا وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے وزیرا عظم عمران خان سے مستعفٰی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ استعفیٰ دیں اور عوام کو بہتر فیصلہ کرنے کا موقع دیں ۔ نثار کھوڑو نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اس ملک اور عوام کی جان چھوڑیں اب عوام اس حکومت کو اقتدار میں مزید برداشت نہیں کرنا چاہتی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے  وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ جب تک ملک میں عمران خان کی حکمرانی رہے گی ملک کی بنیادیں بھی کمزور ہونگی۔ عمران خان کی حکومت عوام کے لئے عذاب بن چکی ہے، عوام دشمن حکومت کے پاس مہنگائی کے خاتمے کے لئے کوئی نظریہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ نثار کھوڑو نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ آئندہ انتخابات کے بعد ملک میں پیپلز پارٹی کی جمہوری حکومت ہوگی، وفاقی حکومت کے رویوں نے پارلیمنٹ کے ماحول کو بھی خراب کردیا ہے جس وجہ سے پارلیمنٹ میں عوام کی بہتری کے لئے کوئی قانون سازی نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیٹرول ادویات، بجلی ،گیس اور روز مرہ کی اشیاء مہنگی کرکے عوام کو زندہ قبر میں ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے