عبد القدوس بزنجو

جام کمال کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی بھی عہدے سے مستعفی ہو گئے

کوئٹہ (پاک صحافت) جام کمال کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اب مصدقہ ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو بھی عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ یاد  رہے کہ صوبائی کابینہ پہلے تحلیل ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی سیاسی صورتحال خاصی گرم ہے جہاں حکومتی ارکان کی جانب سے اپنے ہی وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جس کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال مستعفی ہو گئے اور اب سپیکر عبدالقدوس بزنجو بھی عہدہ چھوڑ گئے ہیں ، ان کے استعفے کے بعد نئے اسپیکر کیلئے میر جان محمد جمالی کا نام زیر غور ہے ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کی حکومتی جماعت بی اے پی کے باغی ارکان نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی ، جس کے بعد اسپیکر نے رائے شماری کیلئے تاریخ دی، مگر رائے شماری سے قبل ہی جام کمال گزشتہ روز مستعفی ہو گئے ، گورنر بلوچستان نے وزیر اعلیٰ جام کمال کا استعفیٰ قبول کر لیا ، جس کے بعد تحریک عدم اعتماد بھی واپس لے لی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے