احسن اقبال

پاکستان کی ترقی کے عمل کو ایک سازش کے تحت روکا گیا۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے عمل کو ایک سازش کے تحت روکا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی زیر صدارت منعقدہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے گرینڈ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں 2013 سے 2018 پاکستان کی تیز ترین ترقی کا دور تھا۔پاکستان کی ترقی کے عمل کو ایک سازش کے تحت روکا گیا۔

ذرائع کے مطابق احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف ہی نہیں، پاکستان کی ترقی، سی پیک اور پاکستان کے دوست ممالک کے خلاف بھی سازش ہوئی۔ عوام کا مضبوط مینڈیٹ پاکستان کے خلاف ہونے والی سازش کے اثرات ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

یاد رہے کہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ، پنجاب سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز، پنجاب کے پی پی سطح کے تمام ڈویژنز اور اضلاع کے عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے