انتخابات

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات، کوڈ آف کنڈکٹ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے کوڈ اف کنڈکٹ جاری کر دیا۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعیینات کیا جائے گا، سیکیورٹی اہلکار ڈی آر او، آر او اور پریزائڈنگ آفیسر کے ساتھ تعاون کریں گے۔

ضابطہ اخلاق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اہلکار کسی بھی ووٹر سے اس کی شناخت نہیں پوچھیں گے اور نہ ہی انتخابی عملے کے اختیارات اپنے ہاتھ میں لیں گے۔

سیکیورٹی اہلکار بیلٹ پیپر اور انتخابی سامان کو اپنی تحویل میں لینے لے اہل بھی نہیں ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی کے دوران بھی کسی قسم کی مداخلت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے