لائن آف کنٹرول

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید اور دو شدید زخمی

راولپنڈی (پاک صحافت) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ بھارتی فوج نے آج 11 بج کر 55 منٹ پر ایل او سی کے ستوال سیکٹر پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

تٖفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) ستوال سیکٹر میں چرواہوں پر فائرنگ کی، جس میں ایک شہری شہید اور دو چرواہے شدید زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان کی جانب سے بھارت سے احتجاج کیا جارہا ہے، کشمیریوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ یہ بھارتی فوج کا جغرافیائی سیاسی محرکات، جھوٹے بیانیے، من گھڑت الزامات کا نیا سلسلہ ہے۔ ترجما پاک فوج کے مطابق بھارت کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام ملحوظ خاطر رکھے، بھارت کشمیریوں کا اپنی زمین پر کھیتی باڑی کا حق تسلیم کرے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے