ریسکیو آپریشن

پاک فوج اور ایف سی کا گرینڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور سول انتظامیہ کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرینڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کلاگ ریسکیو ٹیم نے جمعہ زئی اور مرادی گاؤں تک پہنچ کر متاثرہ لوگوں میں کھانے کے پیکیجز تقسیم کیے ، کرواٹ ریسکیو ٹیم نے سیاہ کوہ کے قریب واقع گاؤں کے مقامی لوگوں میں کھانے کے پیکیجز پہنچا دیئے۔

دوسری جانب بیلار اور کلانچ کے راستوں کی فوجی دستوں اور مشینری کے ذریعے فوری مرمت بھی جاری ہے ، تمام گاؤں ، بالخصوص جمعہ زئی اور مرادی میں لوگوں کو ادویات، راشن اور پینے کا پانی مہیا کر دیا گیا ہے جبکہ کوسٹل ہائی وے پر موجود مسافروں کو پانی اور خوراک فراہم کی گئیں۔

نوشکی کے نواحی علاقوں انعام بوستا اور ڈاک ایریاز سے بھی سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے ایک خصوصی ہیلی کوپٹر نوشکی روانہ کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے مطابق اب تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے 150 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ 700 خاندانوں میں راشن پیکجز تقسیم کئے گئے ہیں۔

چمن میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، میڈیکل کیمپ لگاکر 800 سے زائد مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ایف سی کی جانب سے نواحی علاقوں میں پکے ہوئے کھانے کے 300 پیکٹس تقسیم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے