احسن اقبال

قومی مفاہمت میں غیرملکی فنڈنگ پر این آر او شامل نہیں ہوسکتا۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کسی بھی قومی مفاہمت میں غیرملکی فنڈنگ سمیت کسی کیس میں عمران خان کو این آر او نہیں دیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان قومی مفاہمت کرائے جانے کی خبروں سے ایسا لگتا ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں پھندا ٹائٹ ہوتا دیکھ کر قومی مفاہمت کی تجاویز دے رہے ہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایسے شخص سے مذاکرات جس نے تمام قومی اداروں کی توہین و تضحیک کی، سیاسی رہنماوں کو انتقام کا نشانہ بنایا اور عوام کو مسلسل جھوٹ اور دھوکے سے انتشار و فساد کی طرف لے جارہا ہے ممکن نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے