رانا ثناءاللہ

مشروط مذاکرات پر پی ڈی ایم اتحاد کبھی راضی نہیں ہوگا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ سے سیاسی مذاکرات کے حامی رہے ہیں لیکن مشروط مذاکرات پر پی ڈی ایم اتحاد کبھی راضی نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کے حامی رہے ہیں لیکن مشروط مذاکرات پر اتحاد اتفاق نہیں کرے گا۔ عدم اعتماد پر جب کام جاری تھا تب بھی نئے انتخابات کی تجویز آئی تھی، اُس وقت اپوزیشن اتحاد نے اس تجویز کو قبول نہیں کیا تھا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف نے اسمبلی میں عمران خان کو میثاق معیشت کا کہا تھا، عمران خان تو اپوزیشن کے ساتھ بیھٹنے تک کیلئے تیار نہیں تھے، ہم کسی پیشگی شرط کے تحت مذاکرات پر تیار نہیں ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ہم جب اپوزیشن میں تھے تو اس وقت عمران خان ہمارے ساتھ بات تک کرنے کو راضی نہیں تھے۔ اب ہم اس کیلئے تیار نہیں ہونگے کہ ہمیں مذاکرات کیلئے کسی پیشگی شرط کا کہا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے