آصف زرداری

قوم کو اس مشکل صورتحال سے نکال کر سرخرو ہوں گے۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے قوم  کو اس مشکل صورت حال سے نکال کر سرخرو ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے تکلیف دہ صورتحال ہے، بلاول بھٹو زرداری عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حکومت بارش اور سیلاب کے متاثرین کی دوبارہ بحالی کی ذمہ داری ضرور پوری کرے گی۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ عوام کے قدموں میں ہی سیاسی جنت ہے کے اصول کو مشعل راہ بنایا جائے، متاثرین سے وعدہ ہے کہ ان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، سیاست بعد میں ہوتی رہے گی یہ وقت عوام کی بھرپور خدمت کا ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ پیپلزپارٹی کے وزرا، ممبران اسمبلی اپنے حلقوں کے عوام کے درمیان رہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید وسیع کر کے غریبوں کی ہر ممکن امداد کی جائے اور حکومت پاکستان بیت المال کو متحرک کر کے غریبوں کی مدد کرے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے