سرکہ

سرکہ کے حیران کن فوائد

کراچی (پاک صحافت) سرکہ ایک ایسی چیز ہے جو عموماً ہر گھر میں پایا جاتا ہے،  اسے  عموما چکنائی کو صاف کرنے، پھپھوندی کو ہٹانے، قالین کو صاف کرنے اور گہرے داغوں کو دھونے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ماہرین  صحت کے مطابق سرکہ کے فقط یہی فوائد نہیں بلکہ سرکہ کو سلاد پر ڈالنے اور اچار میں بھی شامل کیا جاتا ہے تاکہ اس کا ذائقہ بہتر بنایا جا سکے۔ خیال رہے کہ بولڈ سکائی نیوز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ہر کوئی سفید سرکہ سے واقف ہے۔ اب سیب سائڈر سرکہ سے بھی لوگ واقف ہوچکے ہیں جو وزن میں کمی، بالوں اور جلد کے لیے نہایت مفید ہے۔

بہت سے قارئین یہ نہیں جانتے ہوں گے کہ مارکیٹ میں سفید سرکہ، بالسمیک سرکہ، ایپل سائڈر سرکہ، اور دیگر مشہور برانڈز کے علاوہ درجنوں اقسام کے سرکے دستیاب ہیں۔ جس میں ناریل ، کھجور اور شہد سے تیار کردہ سرکہ، اس کے علاوہ سیب اور گنے کا سرکہ بھی صحت کیلئے مفید ہے، تاہم مریضوں کو ڈاکٹر کے مشورے کے بعد سرکہ کا استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق سرکہ کی تمام اقسام میں سب سے زیادہ مشہور سفید سرکہ اور سیب کا سرکہ ہے۔ سرکہ ایسٹیک ایسڈ بیکٹریا کے ذریعے ایتھنول پیدا کرنے کے لیے شوگر مائع کو خمیر بنا کر تیار کیا جاتا ہے۔ ناریل، چاول، کھجور، شہد وغیرہ سمیت بہت سے خمیر شدہ اجزاء سرکہ بنانے میں استعمال ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سیب کا سرکہ متعدد فوائد کا حامل ہوتا ہے، یہ خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے اور نظام انہضام کو بہتر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ چاول کا سرکہ سب سے قدیم مانا جاتا ہے البتہ صحت کےمعاملے میں اسے زیادہ مقبولیت نہیں مل سکی۔ چاول کا سرکہ سفید سرخ اورسیاہ رنگوں میں دستیاب ہے اور اس میں ایسٹک ایسڈ اور معتدل مقدار میں امینو ایسڈ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے