سراج الحق

سپریم کورٹ موجودہ بدترین سیاسی بحران میں آئین کی بالادستی کے قیام کو ممکن بنائے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں موجود سیاسی بحران کو عدلیہ ہی حل کرسکتی ہے، یہ موقع ہے کہ عدلیہ آئین کی بالادستی کے قیام کو ممکن بنائے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ سے اپیل ہے کہ تمام غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدامات کو ختم کر کے آزادانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے دوٹوک اور بروقت فیصلہ دے۔ انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے متعارف کرائی گئی متنازعہ انتخابی ترامیم ختم ہونی چاہئیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ غیرآئینی اقدامات کی وجہ سے پوری ریاست داو پر لگی ہوئی ہے، عوام کنفیوژن میں مبتلا اور تمام نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔ حیرانی ہے کہ پی ٹی آئی اپنی ہی حکومت کے خاتمہ پر جشن منا رہی ہے۔ اسلام آباد میں مہینہ بھر مفادات کا کھیل جاری رہا۔ قوم کو جاننا چاہیے کہ کن لوگوں نے پورے سیاسی نظام اور ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے