گوگل

چھوٹی سی غلطی پر گوگل کو 100 ارب ڈالر کا نقصان

کیلیفورنیا (پاک صحافت) حال ہی میں متعارف کروائی گئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ ’بارڈ‘ کی ایک غلطی کی وجہ سے گوگل کو 100 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ ’بارڈ‘ کی جانب سے ایک اشتہاری ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تھی، اشتہار میں چیٹ بوٹ ’بارڈ‘ سے کہا گیا تھا کہ وہ 9 سالہ بچے کو جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی نئی کامیابیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے۔

تفصیلات کے مطابق بارڈ نے متعدد جوابات فراہم کیے ان میں سے ایک جواب میں کہا گیا کہ جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے سب سے پہلے نظام شمسی سے باہر کسی سیارے کی تصویر لی تھی، تاہم چیٹ بوٹ بارڈ کا یہ جواب غلط تھا۔ خیال رہے کہ سب سے پہلے نظامِ شمسی سے باہر کسی سیارے کی تصویر یورپین سدرن آبزرویٹری کے ویری لارج ٹیلی اسکوپ کے ذریعے 2004 میں لی گئی تھی، اس کی تصدیق امریکا کی خلائی ایجنسی ’ناسا‘ نے بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ بارڈ کی اس غلطی کے بعد غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق گوگل کے شیئرز میں 9 فیصد تک کمی آئی، یہ کمی گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں آنے والی مجموعی کمی سے بھی زیادہ بتائی جارہی ہے، یوں گوگل کی سرپرست کمپنی الفابیٹ کو ’الفا بیٹ کارپوریشن‘ کو ایک خطیر رقم کا نقصان ہوا ہے۔ یاد  رہے کہ رائٹرز نے سب سے پہلے گوگل کے چیٹ بوٹ بارڈ کے اشتہار میں غلطی کی نشاندہی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے