سراج الحق

تمام مسائل کا علاج ایک ہی روز الیکشن ہے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ تمام مسائل کا علاج ایک ہی روز الیکشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی، آئینی اور سیاسی بحران منہ کھولے کھڑے ہیں۔ بدامنی کا راج ہے، عوام مہنگائی اور غربت میں پس رہے ہیں۔ جماعت اسلامی تمام سیاسی جماعتوں کو ڈائیلاگ کی طرف بلا رہی ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں عدالتیں، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدار ہو جائیں۔ امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا، ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات کے بعد فساد اور انتشار برپا نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے