سراج الحق

قابض حکومت کے گھر جانے کا وقت قریب آچکا ہے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک و قوم پر قابض پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کے گھر جانے کا وقت قریب آچکا ہے۔ متخصر مدت میں ہی موجودہ حکومت عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پارٹی میٹنگ اور اس کے بعد جمعے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کا ہر شہری سنگین مشکلات اور نہایت کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہا ہے۔ طاقت ور اور امیر کی دولت اور طاقت دونوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ غریب انسان دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہا ہے۔ بینکوں سے قرضے بھی اسی کو دئے جاتے ہیں جس کی کروڑوں کی جائیداد ہو۔ پڑھے لکھے باصلاحیت غریب کے لئے کہیں کوئی جگہ نہیں۔ ہر ادارے میں وہی قابض ہیں جن کے پاس طاقت اور پیسہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو ایسے وزیراعظم کی ضرورت ہے جو عوام کے درد کو محسوس کرے۔ موجودہ حکومت بھی ماضی کی حکومتوں کا تسلسل ہے جو بہت ہی کم عرصے میں بے نقاب ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی پاکستانی جوانوں کی تقدیر سنوارے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے