اکبر ایس بابر

پی ٹی آئی نے بہت بڑے پیمانے پر غیرملکی فنڈنگ حاصل کی ہے۔ اکبر ایس بابر

اسلام آباد (پاک صحافت) اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں مسلسل جھوٹ بولا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے بہت بڑے پیمانے پر غیر ملکی فنڈنگ حاصل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے 11 اکاؤنٹ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ اکاؤنٹ اسد قیصر، عمران اسماعیل، شاہ فرمان، نجیب ہارون، ثمر علی خان اور محمود الرشید آپریٹ کرتے تھے۔

اکبر ایس بابر کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، انصاف ٹرسٹ کے ذریعے بھی پیسہ ٹرانسفر ہوا ہے۔ عمران خان نے حلف میں دعویٰ کیا تھا کہ 1.2 ملین ڈالرز پاکستانیوں سے جمع کیا۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹ بولا، جعلی دستاویزات جمع کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک سے جب ریکارڈ سامنے آیا تو یہ ساری چیزیں سامنے آئیں، اسٹوری لکھنے والے کے پاس منی ٹریل ہے، ای میلز موجود ہیں۔ عمران خان نے فارن فنڈنگ کے تمام معاملات خفیہ رکھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے