حلم عادل شیخ

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ ایک اور کیس میں گرفتار

کراچی (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور سندھ پولیس نے ایک اور کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔  ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ پر 2019 میں گھوٹکی میں واقع ایک پولنگ اسٹیشن پر حملے کا الزام لگایا گیا ہے۔  خیال رہے کہ قبل ازیں حلیم عادل شیخ کو گزشتہ ماہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 کے ضمنی انتخاب کے دوران 2 مقدمات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف ہنگامہ آرائی اور سرکاری کام میں مداخلت کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ اس وقت پی ٹی آئی رہنما جناح ہسپتال کراچی میں زیر علاج ہیں۔ قبل ازیں حلیم عادل شیخ کو گزشتہ ماہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 کے ضمنی انتخاب کے دوران 2 مقدمات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے حلیم عادل شیخ پر ووٹرز کو ہراساں کرنے اور فائرنگ کا الزام عائد کیا تھا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان  نے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ پر درج ہونے والے دہشت گردی کے مقدمے اور سیل سے برآمد ہونے والے سانپ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کردیا تھا جبکہ وفاقی وزرا  اور  اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایا جارہا ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔ تاہم  سندھ حکومت نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے