سینیٹ انتخاب

چیئرمین سینیٹ انتخاب، پیپلزپارٹی کا نتیجے کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت جانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کے نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کے مسترد ووٹوں کی کاپیاں نہ ملنے پر حکمت عملی تبدیل کر لی ہے۔ پیپلز پارٹی نے مسترد شدہ ووٹوں کا ریکارڈ لینے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے قانونی ٹیم سے مشاورت بھی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے کا معاملے پر پیپلز پارٹی نے مسترد ووٹوں کی کاپیاں نہ ملنے پر حکمت عملی تبدیل کر لی ہے۔ خیال رہے کہ  بیلٹ پیپرز کے حصول کے لیے اگلے ایک دو روز میں پیپلز پارٹی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانے کے سات ووٹ مسترد قرار دیئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے دوران حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو 48  ووٹ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار یوسف رضا گلا نی کو 42 ووٹ ملے تھے تاہم 8 ووٹ مسترد ہوئے۔ یاد رہے کہ  7 ووٹرز نے یوسف رضا گلارنی کے نام کے اوپر مہر لگائی جس کی وجہ سے یہ ووٹ مسترد قرار دیئے گئے، جبکہ ایک ووٹر نے دونوں امیدوواروں کے آگے مہر لگائی تھی۔ تاہم پیپلزپارٹی نے یوسف رضا گیلانی کے مسترد شدہ ووٹوں کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے