وزیراعظم شہبازشریف

عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور وقار کی بحالی قوم کو مبارک ہو۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور وقار کی بحالی قوم کو مبارک ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نجات ملی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہ ہماری عظیم قربانیوں کا اعتراف ہے، انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو دنیا نے تسلیم کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ فیٹف میں شامل ممالک کا شکریہ، پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو، تمام متعلقہ حکام اور وزارتوں کو مبارک باد ہو۔ افواج پاکستان، ڈی جی ایم او سمیت دیگر تمام ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کو اس کامیابی میں کلیدی کردار پر سراہتا ہوں اور مبارک باد دیتا ہوں، اتحادی جماعتوں اور قائدین کا بھی شکریہ جنہوں نے بھرپور تعاون سے یہ ممکن بنایا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے