ڈونلڈ ٹرمپ کا ڈھلتا ہوا سورج، قریبی ساتھیوں نے انہیں اکیلا چھوڑنا شروع کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا ڈھلتا ہوا سورج، قریبی ساتھیوں نے انہیں اکیلا چھوڑنا شروع کردیا

تل ابیب (پاک صحافت) ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے آخری دن ہیں،اب ان کا سورج ڈوبنے والا ہے اور کہتے ہیں کہ جب نئے یار ملتے ہیں تو پرانے بھول جاتے ہیں، کچھ ایسا ہی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھی ہوا، گذشتہ چار سال کے دوران ٹرمپ اور یاھو کی دوستی شہد سے میٹھی، سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے اونچی تھی۔

مگر حالات نے ثابت کیا ہے کہ یہ یارانہ محض عارضی تھا، اپنی نوعیت کی ایک دل چسپ پیش رفت میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے منگل کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے Cover Photo کو ہٹا دیا ہے، اس تصویر میں اسرائیلی وزیر اعظم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ساتھ بیٹھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ایسے وقت میں نیتن یاہو کا اس تصویر کو ہٹا دینا یہ تاثر دے رہا ہے کہ وہ اپنے سیاسی حلیف سے علیحدہ ہونا چاہتے ہیں جس کو ممکنہ مواخذے کا سامنا ہے۔

واہٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران نیتن یاہو کی ٹرمپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے یہ تصویر اسرائیلی وزیراعظم کے امریکی صدر کے ساتھ قریبی تعلقات کی علامت کے طور پر طویل عرصے تک نیتن یاہو کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر سجی رہی۔

اب نیتن یاہو کے اکاؤنٹ پر ایک دوسری تصویر سجی ہوئی ہے جس میں اسرائیلی وزیر اعظم کورونا کی ویکسین لگواتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو نے نومبر 2020ء میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کے مقابل ٹرمپ کی شکست کے بعد بھی امریکی صدر والی تصویر اپنے اکاؤنٹ پر برقرار رکھی ہوئی تھی۔

یادرہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تصویر ہٹاتے ہوئے ہانوکا کے تہوار سے متعلق تصویر آویزاں کر دی تھی۔

اس تصویر کا مقصد امریکہ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی اہمیت کے ساتھ ساتھ نتن یاہو کے عنقریب سبکدوش ہونے والے امریکی صدر کے ساتھ گہرے تعلقات کو بھی ظاہر کرنا تھا۔

نیتن یاہو کی جانب سے خاموشی سے اس تصویر کی تبدیلی کی سب سے پہلی نشاندہی نیو یارک کے اخبار ’جیویش انسائڈر‘ کے نیشنل پولیٹکس کے رپورٹر جیکب کورنبلو کی جانب سے کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

گوٹریس

105 ممالک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی حمایت کرتے ہیں اور صیہونی حکومت پر تنقید کرتے ہیں

پاک صحافت اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے صیہونی حکومت کے مقبوضہ علاقوں میں سفر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے