شاہد خاقان عباسی

عدم اعتماد چوہدری برادران کے بغیر بھی کامیاب ہوجائے گی۔ شاہد خاقان عباسی

کراچی (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد چوہدری برادران کے بغیر بھی کامیاب ہوگی کیونکہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری برادران کا احترام ہے، ان کی سیاست سے اتفاق نہیں، ان کو اقتدار کی نہیں بلکہ عوام کی سیاست کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران سے سب کی ملاقاتیں اچھی رہتی ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ نیب لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے، چیئرمین نیب کو جواب دینا ہوگا، نیب کے تماشے 22 سال سے بھگت رہے ہیں، نئی حکومت کو نیب کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے چیئرمین نیب اپنی غلطی کا اعتراف کریں گے، نیب کیسز سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے ہیں، اسد منیر نے نیب کیس کی وجہ سے خودکشی کی۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے