نگراں حکومت و انتخابات کمیٹی، وزیراعظم کی جانب سے ایم کیو ایم کے 3 نام فائنل

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں حکومت کے قیام کے سلسلے میں حکومتی فیصلوں اور عام انتخابات سے متعلق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی کے لیے ایم کیو ایم نے 3 نام فائنل کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق کمیٹی کے لیے ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور امین الحق کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کے بعد کمیٹی کے لیے ناموں کو فائنل کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں وزیرِ اعظم نے کمیٹی کے لیے 3 نام مانگے تھے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کمیٹی میں مسلم لیگ ن کی طرف سے ایاز صادق، احسن اقبال اور سعد رفیق شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے