ایران اور لبنان

ایران اور لبنان کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون پر اتفاق کیا

پاک صحافت امیر عبداللہیان کا کہنا ہے کہ ایران لبنان کی فلاح کا خواہاں ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ممالک لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں اور لبنانی دھڑوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا احترام کریں۔

حسین امیر عبداللہیان نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں تصدیق کی کہ تہران لبنانی فریقوں کے درمیان طے پانے والے کسی بھی معاہدے کی حمایت کرتا ہے۔ یہ بات ایران کے وزیر خارجہ نے جمعرات کے روز اپنے لبنانی ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران صرف لبنان کی فلاح چاہتا ہے۔

ادھر لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لبنان، یمن، شام اور فلسطین پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ بو حبیب نے یہ بھی کہا کہ امیر عبداللہیان سے ملاقات میں ہم نے تہران اور بیروت میں توانائی کے شعبے میں تعاون پر بھی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں

احتجاج

سعودی عرب، مصر اور اردن میں اسرائیل مخالف مظاہروں پر تشویش

لاہور (پاک صحافت) امریکہ اور دیگر مغربی معاشروں میں طلبہ کی بغاوتیں عرب حکومتوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے