حمزہ شہباز

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا صوبے کی عوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب کا صوبے کی عوام کے لئے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آج سے پنجاب بھر میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 650 کی بجائے 490 روپے میں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فی الفور 10 کلو آٹے کا تھیلا 450 روپے کا کررہے ہیں، 160 روپے 10 کلو آٹے پر سبسڈی دے رہے ہیں۔ ہم نے 45 لاکھ ٹن گندم خرید لی ہے۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ 36 اضلاع میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنا دی ہیں۔ حلال رزق کمائیں لیکن مافیا کو پالنے کا عمران خان کا رواج ختم ہو گیا، منافع خوری سے سختی سے نمٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے، عوامی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے