بلاول بھٹو

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز کا مجرم قرار دیا۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز کا مجرم قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 5 سال کیلئے نااہل کیئے جانے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز کا مجرم قرار دیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ عمران خان اب نااہل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے سیاسی مخالفین کی مبینہ کرپشن کے بارے میں جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں پانچ سال کے لئے نااہل قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے