چوہدری شجاعت

چودھری شجاعت کی وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے پر مبارکباد

گجرات (پاک صحافت) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم شہبازشریف کو اعتماد کا ووٹ لینے پر مبارک دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم شہبازشریف کو اعتماد کا ووٹ لینے پر مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ عوام اب بھی وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہے۔

چوہدری شجاعت کا مزید کہنا ہے کہ ایسا تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے جیسے پارلیمان اور عدلیہ آمنے سامنے آچکے ہیں، جو لوگ ایسا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ملک کیلئے باعث نقصان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف منفی پراپیگنڈہ چلا رہے ہیں، ایسے نوجوان اپنی کم عقلی اور لاعلمی کی بدولت پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

سربراہ ق لیگ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے، ایسا فورم تشکیل دینا چائیے جو پاکستان کے خلاف عناصر کی نشاندہی کرے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے