ناصر حسین شاہ

ایم کیو ایم کے میئر نے زیادہ پیسے لیے مگر شہر کی صفائی کم کی، ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات اور اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ  نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو  ایم) کے رہنما خالد مقبول کے  صوبے میں لاک ڈاؤن سے متعلق بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا،  ناصر حسین شاہ  نے اپنے بیان میں خالد مقبول کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا  اور ایم کیو ایم میئر کو بھی  کراچی میں صفائی کے معاملے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے پہلے حکومت نے ایس او پیز پر عمل کرانا چاہا تو ایم کیو ایم نے تاجروں کے معاشی قتل کا الزام لگادیا تھا۔ دوسری جانب صوبائی وزیر نے اعلان کیا کہ کراچی میں دسمبر تک نئی بسیں آجائیں گی اور دو سے تین ماہ میں ریڈ لائن کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و وزیر بلدیات سندھ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم مردم شماری کے مسئلے پر پیچھے کیوں ہٹی؟ پی ایس ڈی پی میں کراچی کا حصہ کم کیوں ہے؟۔ ایم کیو ایم کے میئر نے زیادہ پیسے لیے مگر شہر کی صفائی کم کی۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے حوالے سے قرار داد جمع

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے