سارہ خان

اداکارہ سارہ خان کا سوشل میڈیا پر نیا برائیڈل شوٹ وائرل

لاہور (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل سارہ خان کا سوشل میڈیا پر نیا برائڈل شوٹ وائرل ہو گیا۔ خیال رہے کہ سارہ خان کی جانب سے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اسٹوری پر ایک تصویر پوسٹ کی  گئی ہے۔ جس میں اداکارہ سارہ خان سرخ رنگ کے عروسی لباس میں اداکارہ بے حد حسین نظر آ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سارہ خان کی جیولری اداکارہ کی خوبصورتی اور برائیڈل لُک میں مزید اضافہ کر رہی ہے ۔ اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ان کی برائیڈل شوٹ کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل  سوشل میڈیا پر سارہ خان کے برائیڈل شوٹ کی ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہوئی۔

واضح رہے کہ دوسری جانب سے اداکارہ سارہ خان مداحوں کے سا تھ اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس پر اُن کے مداحوں کی جانب سے منٹوں میں ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ جاتے ہیں ۔ خیال رہے حال ہی اداکارہ سارہ خان نے اپنی فیملی میں بہت جلد نئے مہمان کے آنے کی خشخبری کے بارے مین بتایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے