پی ایف یو جے

فواد چودھری اور فرخ حبیب کے بیانات غیر ذمے دارانہ اور فیک نیوز ہیں، پی ایف یو جے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر مملکت فرخ حبیب کے بیانات غیر ذمہ دارانہ اور فیک نیوز قرار دے دیے۔  پی ایف یو جے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آزادی ٔصحافت پر ہونے والے قومی کنونشن پر وفاقی وزراء کے بیانات غیر ذمے دارانہ اور فیک نیوز ہیں۔

تفصیلات  کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے وفاقی وزراء کے بیانات پر ردعمل میں کہا ہے کہکوئی وزیر یا دھمکی آمیز رویہ آزادی صحافت کی جدوجہد کے راستے سے نہیں ہٹاسکتا۔پی ایف یو جے کا کہنا ہے کہ کنونشن کا مقصد آزادی اظہار رائے پر تحریک انصاف حکومت کی غیر اعلانیہ پابندیوں پر بحث کرانا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا مزید کہنا ہے کہ قومی کنونشن میں وفاقی وزراء کو بھی مباحثے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے سوا تمام جماعتیں شریک ہوئیں، مستقبل میں بھی ایسے مباحثے جاری رہیں گے۔پی ایف یو جے کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے 3 برسوں میں پاکستان آزادی صحافت کے عالمی انڈیکس میں آخری نمبروں پر آچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے