بلاول بھٹو

پی ٹی آئی حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے، پی پی چیئرمین

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے تحریک انصاف حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی تک کے لئے قرضے لینے والی پی ٹی آئی حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا فی کس آمدنی زیادہ دکھانے کیلئے پرانی مردم شماری کے اعداد و شمار استعمال کرنے کے جھوٹ کا پول کھل چکا ہے۔ پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ افغانستان اور بنگلا دیش سمیت پورے جنوبی ایشیا میں 10.9 فیصد کی شرح کے ساتھ پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے، توانائی کے شعبے کی شرح نمو میں 22 فیصد سے زائد کمی کے اعتراف کے باوجود صنعتی ترقی کے دعوے مضحکہ خیز ہیں

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے گندم کی ریکارڈ پیداوار کا دعوی کیا اور صرف اس ایک سال میں آٹا 28 فیصد مہنگا ہوگیا، عوام گنے کی ریکارڈ پیداوار کے وفاقی حکومت کے دعووں پر کیسے مطمئن ہوں کہ صرف اس ایک سال میں چینی 21 فیصد مہنگی ہوچکی ہے، مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران 60 فیصد تک کے اضافے کا فائدہ پی ٹی آئی کی اشرافیہ نے اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے