اسحاق ڈار

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے

اسلام آباد (پاک صحافت) نیب پراسیکیوٹر کی حمایت پر احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، اسحاق ڈار وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے جہاں ان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ وارنٹ گرفتاری مستقل طور پر منسوخ کرتے ہوئے اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطی کا آرڈر منسوخ کیا جائے۔

دوران سماعت جج محمد بشیر نے کہا کہ ضمنی ریفرنس بھی موجود ہے جس کے تحت دوبارہ فرد جرم عائد ہونی ہے، اسحاق ڈار کے وکیل نے ضمنی ریفرنس پر کہا کہ ہم دلائل دیں گے کہ یہ بنتا ہی نہیں۔ اسحاق ڈار کی جانب سے جائیداد ضبطی کیخلاف اور حاضری سے مستقل استثنیٰ کیلئے درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 اکتوبر تک سماعت ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے