ابراہیم رئیسی

امت مسلمہ کی تحریک صہیونی ریاست کی تباہی کا باعث بنے گی، آیت اللہ ابراہیم رئیسی

تھران {پاک صحافت} ایرانی صدر نے کہا ہے کہ فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ مجاہدین کے نوعمر اور نوجوان کریں گے اور اللہ رب العزت کے وعدے کے مطابق ہم قدس کی آزادی کو یقینی سمجھتے ہیں اور جس عظیم تحریک کا آج ہم ایک مارچ کی صورت میں مشاہدہ کر رہے ہیں وہ امت اسلامیہ کی یکجہتی کی علامت ہے جو صہیونی ریاست کی تباہی کا باعث بنے گی۔

“ابراہیم رئیسی” نے آج بروز جمعہ کو عالمی یوم القدس مارچ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارچ میں نوجوانوں اور نوعمروں کی بھرپور موجودگی کے پیغام سے متعلق کہا کہ اس موجودگی کا پیغام یہ ہے کہ آج یہ فلسطینی نوجوان مزاحمت کا محور ہیں۔ جنہوں نے میدان عمل میں حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی طویل مزاحمت کی تقدیر کا فیصلہ کر رہے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ سرزمین فلسطین کے مستقبل کا تعین ان نوجوان اور نوعمر مجاہدین ہی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ رب العزت اور پیغمبر اسلام (ص) کے وعدے کی بنیاد پر ہم قدس کی آزادی کو یقینی سمجھتے ہیں اور یہ عظیم تحریک جس کا آج ہم ایک مارچ کی شکل میں مشاہدہ کر رہے ہیں، امت اسلامیہ کی یکجہتی کی علامت ہے جو ناجائز صہیونی ریاست کی تباہی کا باعث بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں

مصری تجزیہ نگار

ایران جنگ نہیں چاہتا، اس نے ڈیٹرنس پیدا کیا۔ مصری تجزیہ کار

(پاک صحافت) ایک مصری تجزیہ نگار نے اسرائیلی حکومت کے خلاف ایران کی تعزیری کارروائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے