ٹی ایل پی کارکن گرفتار

کالعدم تحریک ٹی ایل پی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، ہزاروں کارکنان گرفتار

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت کا کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے،  ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدر ی کے مطابق  پنجاب سے پرتشدد واقعات میں ملوث ٹی ایل پی کے 2 ہزار سے زائد افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹی ایل پی کے خلاف کریک ڈاؤن سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب سے پر تشدد واقعات میں ملوث ٹی ایل پی کے 2 ہزار سے زائد  افراد ،  سندھ سے 200 سے زائد اور خیبرپختونخواہ سے 300 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پرتشدد اور شرپسندانہ واقعات میں ملوث افراد کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ان عناصر کے خطرناک عزائم کو ناکام بنایا گیا۔

واضح رہے کہ ٹی ایل پی کو کالعدم جماعتوں میں شامل کیا جا چکا ہے۔ نیشنل کاؤنٹر ٹرارزم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے کالعدم جماعتوں کی فہرست میں ٹی ایل پی کو 79 ویں نمبر پر شامل کیا گیا۔ کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شمولیت کے بعد تحریک لبیک پاکستان کو فنڈز دینے پر پابندی عائد ہو گی۔ ٹی ایل پی کو خیرات، امداد دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مترادف ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے