خواجہ سعد رفیق

عمران خان اس دور کا ابو جہل ہے، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نیازی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس دور کا ابو جہل ہے، دنیا کا ہر گند اس آدمی نے کیا، عمران خان نے کرونیز کا لشکر تیار کیا، بغیر کسی ثبوت کے ہمیں جیلوں میں ڈالا، ساڑھے تین سال رگڑا۔ شیخ رشید نے بھتیجا دھاندلی سے ایم این اے کرایا، اس نے سعودی عرب کی ویڈیوز  کو اپ لوڈ کیا، ان کے ساتھ کل جو ہو گا وہ سارے دیکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ عدالتوں نے نوٹس لیا، ہائی کورٹ اور سپریم کے فیصلے آئے، ہمیں چور ثابت کرنے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کئے گئے، عمران خان اصل ڈاکو ہے، ابھی توشہ خانے اور دبئی بھاگنے والی کی کہانی سامنے آئی۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے  مزید کہا کہ مدینہ منورہ میں سب کو منصوبہ کے ساتھ ہوا، شاہ زین بگٹی اور مریم اورنگزیب کے ساتھ بدتمیزی کی گئی، شہباز شریف ذاتی کام سے نہیں گئے اور سعودی عرب کی حکومت نے ہمیشہ فراخدلی سے ساتھ دیا۔ ان بے غیرتوں کو کوئی شرم اور حیا نہیں، کوئی لگام نہیں ڈالتا، ہم ڈال سکتے ہیں لیکن اب وزارت کا بوجھ پڑ گیا ہے، قاسم خان سوری کے ساتھ ہونے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے