ایل پی جی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 20 پیسے اضافہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اوگرا نے نومبر سے ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فی کلو 13 روپے 20 پیسے بڑھا دئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 20 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 155 روپے 80 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی جس کے تحت گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2559 روپے 35 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ اس نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2021ء سے ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے