ماہرہ خان

میں طویل عرصے سے ٹی وی اسکرین پر واپس آنے کا سوچ رہی تھی، ماہرہ خان

کراچی (پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے نئے آنے والے ڈرامے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ  ’میں طویل عرصے سے ٹی وی اسکرین پر واپس آنے کا سوچ رہی تھی۔‘ اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے سوچا تھا کہ ایک فلم کروں گی اور ایک ڈرامہ کروں گی لیکن یہ نہیں ہوسکا۔‘

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ماہرہ خان کے ایک انٹرویو کی مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ٹی وی اسکرین پر اپنی واپسی کے حوالے سے گفتگو کرتی نظر آرہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے اس طویل عرصے کے دوران بہت سی اسکرپٹس پڑھیں اور میں نے اُنہیں کرنا بھی چاہا لیکن میں نہیں کرسکی کیونکہ وہ کام میری قسمت میں نہیں تھا۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ  خان نے اپنے نئے آنے والے ڈرامے کے حوالے سے کہا کہ ’اب، میں یہ ڈرامہ کررہی ہوں جس کے لیے بہت خوش ہوں۔‘ خیال رہے کہ اس ڈرامے کو مشہور ڈرامہ و افسانہ نگار عمیرہ احمد نے لکھا ہے اگرچہ ابھی تک اس ڈرامے کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

افتخار ٹھاکر مرحوم والدہ اور بہن کو یاد کرکے رو پڑے

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر اپنی مرحوم والدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے