خالد مقبول صدیقی

فلسطینیوں کی آزادی تک مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا، خالد مقبول صدیقی

کراچی (پاک صحافت) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے فلسطینیوں پر مظالم اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی آزادی تک مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا اور مشرقِ وسطیٰ میں ہونے والی بد امنی پوری دنیا کو خراب کر سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پاکستانی بنگالی بھائیوں اور پاک مسلم الائنس دیوان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک دین کے نام پر بنا ہے زبان کے نام پر نہیں، 1970ء میں آپ کے پاس چوائس تھی لیکن آپ نے پاکستان کو چنا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ امید ہےکہ آپ ترقی کے سفر کا ہمارے ساتھ آغاز کریں گے، جس پروپیگنڈے سے لوگوں کو ایم کیو ایم سے دور کرنے کی کوشش کی گئی وہ ناکام ہوا۔

واضح رہے کہ خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ پاکستان بنگال مسلم اقلیتی علاقوں کے ووٹ سے بنا ہے اور ان شاء اللّٰہ ہم سب مل کر پاکستان کو بچائیں گے اور اس کی بقا کی جدوجہد کریں گے۔ ایم کیو ایم کے کنوینر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ کھڑا ہونا آسان فیصلہ نہیں لیکن آپ ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں اب ہم آخر تک آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے