شیری رحمان

عوامی مارچ کے دباو میں آکر پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ نااہل وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے دباو میں آکر بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ 16 فروری سے 28 فروری کے بیچ ایسا کیا ہوا جو حکومت کو پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کرنی پڑیں؟ تعجب کی بات ہے حکومت اس کو “ریلیف” کا نام دے رہی ہے۔ عوام نے اس نام نہاد ریلیف کو مسترد کر دیا ہے، ہوشربا مہنگائی اور بے روزگاری میں یہ بہت ہی معمولی ریلیف ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ ساڑھے 3 سال میں جو مہنگائی بڑھی ہے اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، اس میں کمی کب ہوگی؟ اس نام نہاد ریلیف کے پیسے عوام سے ہی لوٹے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے پوچھ گچھ نہیں کی جائے گی۔ کیا یہ سلیکٹڈ احتساب صرف مخالفین کے لئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے