بلاول بھٹو چیئرمین پیپلز پارٹی

سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی ملکی ترقی کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اس وقت سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی ملکی ترقی کے لئے سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہے۔ حکومت کا عوامی مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اپنے اخراجات پورے کرنے کے لئے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ میں پیٹرول کو فی لیٹر دس روپے مہنگا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب مزید معاشی تباہی اور مہنگائی کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم فقط جھوٹ بولنے اور سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں جانتے۔ پیپلزپارٹی نے مشکل ترین حالات کے باوجود پیٹرول کی قیمتوں کو مستحکم رکھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پیٹرول کی قیمتوں کے اضافے کو واپس لے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے