مولانا فضل الرحمان

فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کو عوام کی قاتل حکومت قرار دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو عوام کی قاتل حکومت قرار دے دیا۔ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بغیروارننگ سیاحوں کوداخلے کی اجازت دی گئی پھر برفباری میں پھنسے لوگوں کوریسکیوکرنےاورخوراک ومیڈیسن پہنچانے کے بجائے بےیارومددگارچھوڑ دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ مری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ حکومت ہے یاعوام کی قاتل؟ مری کی عوام سے گزارش ہے کہ اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد کریں۔ فضل الرحمان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ مری میں 19سیاحوں کی ھلاکت اندوہناک سانحہ ہے۔

واضح رہے کہ سانحہ مری سے متعلق  پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او نے مری ایکسپریس وے ٹریفک کے لیے کھول دی ہے ، پاک فوج نے پھنسے ہوئے سیاحوں کے لیے مری میں 4ریلیف کیمپس قائم کردیے ہیں ، ریلیف کیمپس ملٹری کالج مری،جھیکا گلی،اے پی ایس کلڈنہ، اسٹیشن سپلائی ڈپو سنی بینک میں قائم کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے