شرمیلا فاروقی

پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کا سانحہ مری پر اظہار افسوس

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سانحہ مری پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا کہ  ’ان اموات کا ذمہ دار کون ہے؟انتظامی تعاون، ریسکیو سہولیات کا فقدان یا یہ نااہل حکومت جو مناسب ریسکیو سہولیات کو یقینی بنائے بغیر سیاحت کو فروغ دیتی ہے؟‘

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سانحہ مری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کئی سوالات اُٹھادیے۔ شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ’مری سے خوفناک دل دہلا دینے والی خبر آگئی ہے، 20 سے زائد سیاح برف میں پھنسے موت کے منہ میں چلے گئے۔‘

واضح رہے کہ سانحہ مری پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اموات کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ رات سے 1 ہزار گاڑیاں مری میں پھنسی ہوئی ہیں، ان پھنسی ہوئی گاڑیوں میں 20 افراد کی اموات ہوئی ہیں تاہم ریسکیو ذرائع نے 21 اموات کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے