مایا علی

مایا علی کا مقامی فلموں پر غیر ملکی فلموں کو ترجیح دینے کے معاملے پر سخت ردعمل کا اظہار

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے حال ہی میں سنیما گھروں میں مقامی فلموں پر غیر ملکی فلموں کو ترجیح دینے کے معاملے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ تمام فلم پروڈیوسرز کس طرح اپنا حق مانگ رہے ہیں جس کے وہ اصل میں مستحق ہیں۔‘

تفصیلات کے مطابق مایا علی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی فلم میکرز کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اُنہوں نےلکھا کہ’یہ صرف ایک ہی ہفتے کی تو بات تھی۔‘ مایا علی نے لکھا کہ’ان تمام پروڈیوسرز اور اداکاروں کی تعریف کرتی ہوں جنہوں نے، خاص طور پرکورونا کے بعد سنیما انڈسٹری کی تعمیر نو میں اپنی جان، وقت اور محنت لگائی۔‘

واضح رہے کہ مایا علی نے مزید لکھا کہ ’آئیے اس انڈسٹری کو انفرادیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ ساتھ مل کر دوبارہ بنائیں۔‘ رہے کہ اس سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستان کی 4 اردو فلموں اور ایک پنجابی فلم نے کورونا وباء کے بعد پاکستان میں سینما گھروں کی رونقیں بحال کرنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

افتخار ٹھاکر مرحوم والدہ اور بہن کو یاد کرکے رو پڑے

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر اپنی مرحوم والدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے