مراد علی شاہ

سیلاب نے سندھ میں اندازے سے زیادہ تباہی کی ہے۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیلاب نے سندھ بھر میں اندازے سے زیادہ تباہی پھیلائی ہے جس کو عالمی برادری کے تعاون کے بغیر ٹھیک نہیں کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ترکی کے قونصل جنرل مسٹر کیمل سانگو کی وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں سیلابی صورتحال اور امداد کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مراد علی شاہ نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب نے سندھ میں بڑی تباہی کی ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مرادع علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ترکش حکومت کا شکریہ جس نے شروع میں ہی سیلاب متاثرین کیلئے امداد بھیجی۔ انہوں نے خیمے اور مچھردانیوں کی ضرورت پر بات چیت بھی کی۔ دوسری جانب قونصل جنرل کیمل سانگو نے کہا کہ ترکش حکومت نے سندھ کے عوام کے ساتھ ہے۔ ترکش قونصل جنرل کیمل سانگو نے مزید کہا کہ ترکش حکومت امدادی کاموں میں مزید ہاتھ بٹائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے