ٹوئٹر

ٹوئٹر کا ایسا نیا فیچر جس کا مقصد کسی کو معلوم نہیں

کراچی (پاک صحافت) کمپنی کی جانب سے ایک ایسے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے ٹوئٹر بلیو کے صارفین بھی اپنے اکاؤنٹ پر موجود بلیو چیک مارک چھپا سکیں گے۔اب اس فیچر سے کیا فائدہ ہوگا، یہ تو واضح نہیں مگر ایک ٹوئٹر صارف نے اسکرین شاٹ میں اس کی جھلک پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق عندیہ ملتا ہے کہ ٹوئٹر بلیو کے صارفین اپنے چیک مارک کو چھپا یا دکھا سکیں گے۔ یہ فیچر ٹوئٹر بلیو صارفین کے لیے ویری فکیشن سیٹنگز میں دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں ٹوئٹر بلیو کی سبسکرپشن فیس ماہانہ 2250 روپے رکھی گئی ہے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں یہ 8 سے 11 ڈالرز کے درمیان ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر بلیو سروس کے صارفین کو بلیو چیک مارک کے ساتھ ساتھ طویل ویڈیوز، 4000 حروف کے ٹوئٹس اور ٹوئٹ کو ایڈٹ کرنے سمیت متعدد نئے فیچرز تک رسائی فراہم کی جاتی ہے۔اسی طرح اکاؤنٹ کو بنائے 90 دن سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہو، پروفائل فوٹو، نام یا یوزرنیم میں حالیہ دنوں میں تبدیلی نہ کی گئی ہو اور اکاؤنٹ ایکٹیو ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ بھی جانیں

(پاک صحافت) میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے