تھریڈز کو ہر ماہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 13 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب سے تھریڈز کو ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) کے مقابلے پر جولائی 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ آغاز میں تو اس نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں لوگوں کے کافی دلچسپی دکھائی مگر پھر وہ اس سے دور ہٹنے لگے۔ مگر میٹا کی جانب سے تھریڈز کو بہتر بنانے کی کوششیں اب رنگ لا رہی ہیں اور اس کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کمپنی کی سہ ماہی آمدنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ تھریڈز کے ماہانہ صارفین کی تعداد 13 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تھریڈز کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور اب اسے استعمال کرنے والے افراد کی تعداد لانچ کے مقابلے میں زیادہ ہوچکی ہے۔ اکتوبر سے دسمبر 2023 کے دوران تھریڈز کے صارفین کی تعداد میں 3 کروڑ کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

میٹا کی ایپس فیس بک، انسٹا گرام، میسنجر اور واٹس ایپ کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد اکتوبر سے دسمبر کے دوران 3.19 ارب تک پہنچ گئی، جو جولائی سے ستمبر کے دوران 3.14 ارب تھی۔ ان ایپس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3.98 ارب تک پہنچ گئی ہے یعنی لگ بھگ دنیا کی 50 فیصد آبادی ہر ماہ کم از کم ایک بار میٹا کی ایپس کا استعمال کرتی ہے۔ خیال رہے کہ ایکس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 50 کروڑ سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے