فیصل کریم کنڈی

فضل الرحمان شکست کا بدلہ عوام سے نہ لیں، بات چیت کا راستہ اپنائیں۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان شکست کا بدلہ عوام سے نہ لیں، بات چیت کا راستہ اپنائیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عوام نے پارلیمنٹ میں مسائل کے حل کیلئے بھیجا ہے، ذاتی لڑائی کیلئے عوام نے پارلیمنٹ میں نہیں بھیجا، مولانا فضل الرحمان بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی طرف بڑھیں۔ ضمنی الیکشن پر پی ٹی آئی نے عدم اعتماد کا اظہار کیا، انتخابات میں عوام نے ن لیگ اور پی پی پر اعتماد کیا۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، اپنےخلاف فیصلے بھی تسلیم کیے ہیں، تاہم مخصوص نشستوں پر عدالت نے فیصلہ دیا، اور وزیراعلی خیبرپختونخوا نے معاملے پر پریس کانفرنس کی۔ وزراء سے حلف لینا وزیراعلی کا کام نہیں ہے۔ وزیرعلی کو معاملے پر پریس کانفرنس نہیں کرنی چاہیے تھی، مخصوص نشستیں کسی کی جاگیر نہیں ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کرنا ہے اور یہ اپوزیشن کا حق ہے۔ تحریک انصاف کے علاوہ جے یو آئی بھی اپوزیشن میں ہے تاہم حتمی فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے