احسن اقبال

پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی جمہوریت کیلئے سیاہ باب اور ان کی فسطائیت کا ثبوت ہے، احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ کے چناؤ کے موقع پہ شکست سے بچنے کیلئے جس شرمناک غنڈہ گردی کا پنجاب اسمبلی میں مظاہرہ کیا ہے وہ جمہوریت کیلئے سیاہ باب اور ان کی فسطائیت کا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے جاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر جاری بیان میں  پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی اراکین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں شرمناک غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ  پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے اجلاس سے قبل شدید ہنگامہ ارائی کا واقعہ پیش آیا جس دوران ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو حکومتی ارکان کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ہاتھا پائی میں سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو سمیت سابق مشیر وزیر اعلیٰ عمر فاروق بھی شامل تھے جبکہ اسمبلی ممبران اور سیکیورٹی اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کروایا ۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے