مولانا فضل الرحمن

پی ٹی آئی کو اسرائیل اور بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے۔ مولانا فضل الرحمن

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو اسرائیل اور بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے انتخابی حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی 8 فروری کو کامیاب ہوگی۔ عوام کا پر خلوص جذبہ کامیابی کی نوید ثابت ہوگا۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی کی سیاست نظریاتی سیاست ہے، اقتدار اور کرسی کی جنگ مفادات کیلئے ہے تو تمہیں مبارک ہو، ہماری سیاست صداقت کی سیاست ہے۔ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا، آج پاکستان کی شناخت کو ختم کردیا گیا۔

انہوں کہا کہ مخالفین ہماری مخالفت چھوڑ کر اپنی شناخت کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے