فضل الرحمان

عوام اب اس حکومت کو مزید برادشت کرنے کے لئے تیار نہیں، فضل الرحمان

پشاور (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مہنگائی مارچ کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے 23 مارچ کو مہنگائی مارچ میں شرکت کا اظہار کیا ہے، عوام اب اس حکومت کو مزید برادشت کرنے کے لئے تیار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کو پوری قوم مہنگائی کے خلاف اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گی، ہمارا مطالبہ عام انتخابات کا ہے۔ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے،آج لوگ مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے مزید کہاکہ نااہل حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ و برباد کردیا ہے۔ منی بجٹ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ منی بجٹ کے بل کو اسٹینڈنگ کمیٹی میں جانا چاہیے تھا، ایوان میں بھی منی بجٹ پر کوئی بحث نہیں کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے